جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم دینی ودنیاوی ضرورت ہے، اس بات کو شدت سےمحسوس کرتے ہوئے تصویر، موسیقی، ناجائز اور غیر مناسب چیزوں سے بچتے ہوئےمحمد رسول اللہ خاتم النّبيينa کے فرمان کے مطابق مرنے کے بعد جن اعمال کا انسان کو فائدہ ہوتا ہے ، ان میں سے ایک چیز ’’صدقہ جاریہ ‘‘ ہے، چنانچہ اسی چیز کومدّنظر رکھتے ہوئے ’’المقربون، تربیت مسلم‘‘ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، یقیناً یہ سلسلہ میرے لیے، میرے اساتذہ کے لیے، میرے والدین کےلیے، میرے بیوی بچوں کے لیے اور ہر اس شخص کے لیے جو اس سلسلہ میں کسی بھی صورت میں تھوڑا بہت بھی تعاون فرمائے گا ’’صدقہ جاریہ‘‘ کا باعث بنے گا، ’’صدقہ جاریہ‘‘ کا حصہ بننے کے لیے کوئی بھی مرد وعورت اس سلسلہ کا حصہ بن سکتا ہے اور اس سے کسی بھی قسم کا فائدہ اٹھا سکتا ہے، تمام اُمت مسلمہ کو اس کی مکمل اجازت ہے۔
(حافظ عبدالوھاب بن محمد اصغر ، شیخ الحدیث:جامعہ محمدیہ، ملکے کلاں ، سیالکوٹ؛ امام وخطیب: مسجد الجامع القدس ، گوہد پور، سیالکوٹ )